ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ٹرک کی زد میں آنے سے دو سگے بھائیوں کی موت

ٹرک کی زد میں آنے سے دو سگے بھائیوں کی موت

Sun, 18 Sep 2016 17:27:13  SO Admin   S.O. News Service

جموئی، 18 ستمبر(آئی این ایس انڈیا )بہار میں جموئی ضلع کے پٹیا بازارکے پاس آج ایک ٹرک نے سائیکل سوار دو سگے بھائیوں کو ٹکر مار دی جس سے ان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔سونو تھانہ انچارج رامدار پرساد نے بتایا کہ سونوچکیا مارگ پر ہوئے اس حادثے میں رادھے ساہ (20)اور اس کے چھوٹے بھائی سنتوش ساہ(18)ہلاک ہو گئے جو پٹیا بازارکے رہنے والے تھے۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع کے صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔اس حادثے کے بعد لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے نوادہ ضلع کے کواکول تھانہ علاقے کے باشندے ٹرک ڈرائیور کرشنا کمار نے جائے حادثہ سے کچھ دور واقع سی آر پی ایف کے ایک کیمپ کے سامنے اپنی گاڑی کو کھڑا کرکے خود کو سی آر پی ایف کے حوالے کر دیا۔بعد میں سی آر پی ایف نے گاڑی کے ڈرائیور کو سونو تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا۔


Share: